جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی