i پاکستان

جناح ہاوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ نے درخواست ضمانت دائر کر دیتازترین

June 27, 2023

جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرے۔ واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی