i پاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس، 5 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرمتازترین

August 09, 2024

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 5 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 5 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرتے ہوئے ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے نوشین شاہد، شنیلا روٹ، شامین شاہد، ضمیر احمد جھیڈو ایڈووکیٹ اور محمد اکرم ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان نے گرفتاری سے ڈر سے جناح ہاوس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی