i پاکستان

جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا اللہتازترین

September 18, 2024

وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوئی، وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے بھی غیر رسمی بات ہوئی، تحریک انصاف بھی سمجھتی ہے کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جن آئینی ترامیم پر اتفاق ہوا ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہوسکتی ہیں جبکہ باقی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت وقتی طور پر نہ ملنا حکومت کی ناکامی نہیں ہے کیونکہ ہم اتفاق رائے سے ترامیم کے خواہش مند ہیں تاکہ تمام جماعتیں آن بورڈ ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی