جہلم میں اہلکاروں کے اشارے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سوار 2 افراد سی سی ڈی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔تفصیل کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ جہلم میں ٹیم نے تھانہ کالا گجراں کی حدود میں ناکہ بندی کر رکھی تھی، چک نصیرالدین ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد کو روکا گیا، لیکن وہ نہ رکے، جس کے بعد اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل سوار افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ دو فرار ہو گئے، جب کہ مبینہ ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ملزمان کی شناخت حب علی اور عاطف الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سید حسین دینہ کے رہائشی ہیں، اور وہ مبینہ طور پر بین الاضلاعی وارداتوں میں ملوث تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی