انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا وگھیرا وکے مقدمے میں بڑی پیش رفت ، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلا وگھیرا وکے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔ پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر9 مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، چالان میں پچاس سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے ۔ چالان میں شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام عائدکیا گیا ہے ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔ واضح رہے کہ جلا گھیرا کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کیخلاف شادمان پولیس نے درج کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی