i پاکستان

جلاو گھیرا ومقدمہ، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیعتازترین

May 18, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جلا وگھیرا واور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزیراعلی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ دوران سماعت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی