i پاکستان

جلائوگھیرائوکیس، راجہ بشارت کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظورتازترین

March 28, 2024

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرائو، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کے 14مقدمات میں پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے کیس پر سماعت کی، راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ راجہ بشارت کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، محض سیاسی انتقام کے لئے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے۔عدالت نے حکومت کو 17اپریل کے لئے نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ 4مارچ کو پولیس نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی