i پاکستان

جلائوگھیرائو، جناح ہائوس حملہ کیس،عمرایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیعتازترین

July 23, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلائو گھیرائواور جناح ہائوس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ، عمر ایوب ،اسد عمر سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تھانہ شادمان جلاو گھیروا اور جناح ہاوس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ، عمر ایوب ،اسد عمر سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے اسد عمر ، اورعمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 28 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے تھانہ شادمان جلاو گھیرا وکیس میں 13 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور سرور روڈ میں جلا وگھیراوکا مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی