لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاو گھیرا وکیس میں فواد چوہدری سمیت دگیر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے فواد چوہدری، حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کردی۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نا ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔ فواد چوہدری ،حافظ فرحت سمیت دیگر نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی