i پاکستان

ججز کی تعداد میں اضافہ کرنا حکومت کی بدنیتی پر مبنی ہے،حافظ حامد رضاتازترین

September 03, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی وحدت المسلمین کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی حافظ حامد رضا نے کہا ہے کہ ججز کی تعداد میں اضافہ کرنا حکومت کی بدنیتی پر مبنی ہے۔ریڈ زون کو کنٹینر زون اور خاردار تاروں پر پھیلا دیا گیا ہے۔ملک بھر میں جلا گرا اور محاصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔8 ستمبر کے جلسے میں کم از کم پانچ سے چھ لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی سنیٹرز اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،ملک بچانا ہے تو پھر عمران خان کے ساتھ اڈیالہ میں جا کر مذاکرات کیے جائیں،عمران خان کو باعزت بری کیا جائے،ان پر تمام جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں،ملک کے اندر عملاً مارشل لاء نظر آرہا ہے۔ایک نام نہاد حکومت کو برسر اقتدار لایا گیا ہے جس کی قومی اسمبلی میں صرف 17 سیٹیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو لوگوں کا احساس کرنا چاہیے،گزشتہ دو سالوں سے بدترین ظلم کا سلسلہ جاری ہے،حکمران پاکستان کو بنگلہ دیش بنانا چاہ رہے ہیں،اگر لوگ گھروں سے باہر نکل ائے تو پھر انہیں کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا،مہنگائی بیروزگاری غربت اور بجلی کے لاکھوں روپے کے بلوں نے لوگوں کو زندہ درگور ہونے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اٹھ ستمبر کے جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے،حکومت نے اگر رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو پھر پورے ملک میں لوگ نکل ائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی