گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائے تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں،قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں۔گورنر محمد بلیغ الرحمان سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ملاقات ہوئی جس میں آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب کو جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ قیدی مجرم ہونے کے ساتھ انسان بھی ہیں، قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں، جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائے تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔ دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم نے کہا کہ پنجاب کے جیلوں میں قیدیوں کی فلاح بہبود کے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور واش رومز بہتر بنائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں ماحول بہتر بنایا گیا ہے، قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے 30 منٹ ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی