جیکب آباد میں پولیس حراست میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کیخلاف تفتیش کے لئے کیس ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا۔جیکب آباد کی عدالت نے گرفتار 6 اہلکاروں کا 2 روزہ ریمانڈ دیدیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق 2 تھانے داروں مقصود سنجرانی اور نواز بروہی کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔جیکب آباد کے تھانہ آر ڈی 52 کے ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی