i پاکستان

جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے، عمران خانتازترین

October 31, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے، کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ہوگا؟ ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق اپنا مشاہدہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں اور جی ٹی روڈ پر بھی ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ہوگا؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی