پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کاعالمی دن آج جمعہ30 اگست کو منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد جبری طور پر لاپتا کیے گئے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2010 میں یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔,نیویارک( آئی این پی)بر اعظم امریکہ میں مقیم افریقی نسل کا عالمی دن کل 31 اگست کو منایا جائے گا ۔یہ دن منانے کا مقصد براعظم امریکہ میں مقیم افریقی نسل کے انسانی حقوق کا تحفظ کرنا اور ان کے معاشی حقوق کا خیال کرنا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں یہ نسل صدیوں سے آباد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی