طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نامزد ملزمان امیر فتح، قیصر بٹ کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اب بیرون ملک فرار نہیں ہو سکیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے کو ان ملزمان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ میں ریکی کرنے والی ایک گاڑی کو پولیس نے کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا، گاڑی میں سوار افراد جاوید بٹ کی ریکی کر رہے تھے، گاڑی کس کے نام پر ہے پولیس نے ایکسائز سے رابطہ کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف شواہد کی روشنی میں تحقیق جاری ہے، جلد شوٹرز کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی