i پاکستان

جعلی وزرا پریس کانفرنسز کے ذریعے اسلام آباد کے اسپتالوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، بیرسٹر سیفتازترین

November 29, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وزرا پریس کانفرنسز کے ذریعے اسلام آباد کے اسپتالوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،صحافی مطیع اللہ جان کا جرم یہ ہے کہ ان کے پاس اسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔پی ٹی آئی احتجاج کے خاتمے کے بعد حکومتی بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی وزرا بربریت کی داستان چھپانے کے لیے پریس کانفرنس پہ کانفرنس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنسز کے ذریعے اسلام آباد کے اسپتالوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان کا جرم بھی صرف یہی ہے کہ ان کے پاس اسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔بیرسٹر سیف نے بیان میں مزید کہا کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے کیس میں پھنسانا قابل مذمت ہے۔ امیر مقام بھی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ 8 فروری کو لاشیں گراکر فارم 47 کے سہارے پارلیمنٹ پہنچے۔ لاشوں پر سیاست ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ درباری امیر مقام کے کرپشن قصے زبان زد عام ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی