ایف آئی اے امیگریشن نیکراچی ائرپورٹ پرکارروائی کرتیہوئیجعلی ویزوں پراسپین اور کینیڈا جانیوالے تین مسافروں سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پہلی کارروائی میں جعلی ویزوں پرکینیڈا جانیوالے عابد علی اوراشتیاق احمد نامی مسافروں کوگرفتارکیا، ملزموں کی نشاندہی پرائرپورٹ سے ایجنٹ ناصرخان اور سہولت کارجان محمد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی، ایجنٹس نے کینیڈا کے ویزوں کے عوض چالیس لاکھ روپے فی کس وصول کئے تھے۔ دوسری کارروائی میں جعلی شینگین ویزے پر اسپین جانے والیاسد علی نامی ملزم کو گرفتارکیاگیا،گجرات کیرہائشی ملزم نیویزا ایک ایجنٹ سیرقم کے عوض حاصل کیا تھا گرفتارپانچوں ملزمان کو مزیدکارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیاگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی