i پاکستان

جعلی حکومت وقتی فائدے کیلئے عدلیہ کی آزادی دا وپر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیفتازترین

September 18, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت وقتی فائدے کیلئے عدلیہ کی آزادی دا وپر لگا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترامیم کا مسودہ نہ دکھانے سے ظاہر ہے پوری دال ہی کالی ہے، جعلی حکومت اپوزیشن کو کیا اپنے اتحادیوں کو بھی مسودہ نہیں دکھا رہی، اپوزیشن و اتحادیوں کو ورغلانے کے لئے ترامیم کے مختلف مسودے تیار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیم کو ٹھکانے لگانے میں وکلا برادری پی ٹی آئی کا ساتھ دے، مجوزہ ترامیم کے خلاف سیاستدانوں سے زیادہ ان پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی میں وکلا برادری نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، وکلا برادری نے ہمیشہ عدلیہ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا، نالائقی اور نا اہلی کے اس شاندار مظاہرے پر جعلی حکومت خود ہی مستعفی ہوجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی