وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ جام پورکو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا، یہ میرا عزم ہے، داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوں کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جام پور میرے لئے گجرات کی طرح ہے، دل وجان سے ترقی چاہتاہوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جام پور میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ خاص طو رپر طالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے، ،ضلع بننے سے جام پو رکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام پور، محمد پور او رداجل میں سہولیات کی فراہمی کا عمل بہتر ہوگا۔ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جام پو رکے عوام کے دیرینہ مطالبے پر ضلع بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ جام پورکو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا، یہ میرا عزم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی