i پاکستان

جے یو آئی رہنما مولانا محمد یوسف انتقال کر گئےتازترین

January 19, 2026

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا محمد یوسف انتقال کر گئے ۔سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد یوسف چند دنوں سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی نمازجنازہ معہ اشاعت الاسلام بٹگرام میں ادا کی گئی ۔وہ دوبارہ جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، مولانا محمد یوسف پہلی بار 2002 اور دوسری بار 2013 میں بٹگرام سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔مرحوم مولانا قاری محمد یوسف دارالعلوم اشاعت الاسلام کے مہتمم بھی تھے۔ جے یو آئی کی قیادت نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی