i پاکستان

جے یو آئی سے تعلقات، پی ٹی آئی 2 گروپوں میں تقسیمتازترین

January 30, 2025

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے تعلقات پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جے یو آئی سے تعلقات پر پی ٹی آئی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی، ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور اور ان کے ہم خیال رہنما فضل الرحمان سے ملاقات کے مخالف ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اور عمرایوب جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے بہتر تعلقات کے حامی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ علی امین گروپ کا دعوی ہے کہ مولاناسے حالیہ ملاقات بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر ہوئی، جے یوآئی نے26ویں ترمیم پاس کروا کر حکومت کو سہارا دیا۔ دوسرے گروپ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا کہاہے۔یاد رہے پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو حکومت مخالف اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔جے یو آئی(ف )اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی تھی، جس کے ممبران سینیٹر کامران مرتضی اور اسد قیصر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی