i پاکستان

ٹیریان کیس،جسٹس محسن اختر کیانی کی ناساز طبیعت کے باعث سماعت ملتویتازترین

March 08, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کی سماعت جج کی ناساز طبیعت کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی ناساز طبیعت کے باعث بدھ کو رخصت پر ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں آج کیس کی سماعت ہونا تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس بغیر سماعت کے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی