i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کو آگ لگا دیتازترین

January 22, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر نامعلوم افراد نے پیٹرول اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اسٹاف کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی، جبکہ پیٹرول پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں ، دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی