i پاکستان

یورپ میں پاکستانی پروازوں پر پابندی نومبر میں اٹھائے جانے کا امکانتازترین

October 08, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے جون 2024 میں آنے والے اکائو(آئی سی وی ایم) مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔تفصیل کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم آئی کیو(ائی سی وی ایم) مشن نے سول ایوی ایشن کے سات شعبوں ، فلائٹ اسٹینڈرڈز، لائسنسنگ، ایئر وردینس، ایئر نیویگیشن، اے جی اے، آرگنائزیشن اور لیگل میں مجموعی طور اقدامات کو 84.41 فیصد موثر قرار دے دیا۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ اس کامیابی نے ملک اور PCAA کو عمدہ اسکور کرنے والے رکن ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن کی کارکردگی بھارتی ایوی ایشن سے بہت بہتر ہے۔ڈی جی سی اے اے کا کہنا تھا کہ پاکستان اکاو، یورپ، جنوبی ایشیا ایوی ایشن پارٹنرشپ اور برطانوی سٹیٹ سیفٹی پارٹنرشپ پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔جس کے بعد یورپ میں پاکستانی پروازوں پر پابندی نومبر میں اٹھائے جانے کے امکانات روشن ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی