i پاکستان

یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم سمیت 10 انسانی اسمگلر گرفتارتازترین

January 02, 2025

یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے مطابق یونان کشتی حادثے میں گرفتار ملزمان میں وزارت داخلہ کی ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران عرف مانی بھی شامل ہے۔انسانی اسمگلر عمران عرف مانی نے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کو لیبیا بھجوایا تھا جن سے اس نے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے تاہم حادثے کے بعد سے ملزم روپوش تھا جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمران عرف مانی سمیت 4 ملزمان کو گجرات اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سرگودھا، فیصل آباد اور اسلام آباد سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہیں جنہوں نے لیبیا کشتی حادثے کے 9 متاثرین سے 5 کروڑ 16 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی