i پاکستان

یوکرین مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، عاصم افتخارتازترین

January 13, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یوکرین مسئلے کا واحد حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت متعدد ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے یہ کوشش یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہو اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی