یوٹیلیٹی سٹورز کو دی جانے والی سبسڈی پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں مالی سال یوٹیلیٹی سٹورز کو دی جانے والی سبسڈی پر 1.25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، رواں مالی سال ایف بی آر کو مجموعی طور پر 60 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی، سبسڈی پر ایف بی آر رواں مالی سال تقریبا 1 ارب ٹیکس وصول کریگا۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو دی گئی سبسڈی کو آمدن کے طور پر سمجھ کر ٹیکس لگایا گیا ہے، سبسڈی پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے رواں مالی سال فنانس بل کا حصہ بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نقصان میں چلنے والی کمپنیوں کی آمدن پر 1.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی سٹورز کے اکانٹ اٹیچ کر کے 4 ارب نکالے، ایف بی آر اور یوٹیلیٹی سٹورز کے درمیان سبسڈی پر ٹیکس عائد کرنے کا تنازع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی