یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں کمی کردی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 13روپے فی کلو سستی کردی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پریوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی، شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی جب کہ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریبا 152روپے فی کلو میں پڑی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی