i پاکستان

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی ختم، 2 کروڑ 60 لاکھ مستحق خاندان متاثر ہوں گےتازترین

August 22, 2024

حکومت نے مستحقین کے لیے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کردیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیا کی رعایتی نرخوں پر فروخت فوری روک دی گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر 50 ارب روپے کی سبسڈی پر عمل درآمد روک دیا گیا، حکومت نے سبسڈی روکنے کے زبانی احکامات دیئے، تحریری آرڈرز جلد جاری ہونگے۔ سبسڈی روکنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔سبسڈی روکنے سے 2 کروڑ 60 لاکھ مستحق خاندان متاثر ہوں گے، یوٹیلٹی اسٹورز سے ماہانہ 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو سبسڈی مل رہی تھی تاہم آٹا، گھی، چاول، چینی اور دالوں پر مزید سبسڈی نہیں ملے گی۔اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی عام مارکیٹ کے ریٹ پر اشیا دستیاب ہوں گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو 5 بنیادی اشیا پر 25 فیصد تک سبسڈی مل رہی تھی۔ سبسڈی کی رقم اب بجلی بلوں میں ریلیف اور دیگر مقاصد پر خرچ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی