ٹیکسلا کے علاقے جلیل آباد اسٹریٹ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق کمرے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو سول اسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا تاہم پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی