i پاکستان

ٹیکس کی بھرمار کے باعث موبائل فونز کی درآمد میں اڑسٹھ فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے، فواد چوہدریتازترین

October 20, 2022

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکس کی بھرمار کے باعث موبائل فونز کی درآمد میں اڑسٹھ فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے، جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موبائل فونزکی درآمد میں 68 فیصدکمی ہوئی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے، اس کی بنیادی وجہ موبائل پرٹیکس کی بھرمارہے،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج موبائل فون کمیونیکیشن معیشت کیاہم ترین ستونوں میں سیایک ہے، حکومت عقل کرے اور ٹیکس میں کمی کرے، موبائل فونزکی درآمد میں کمی ہمیں شدید متاثر کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی