عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی