i پاکستان

یہ پاکستان ہے ۔۔۔۔۔برطانیہ میں ہائی کمشنر کی لڑکی کی جان بچانے پر عبداللہ کی تعریفتازترین

August 15, 2024

لندن کے مصروف علاقے لیسٹر اسکوائر میں ایک برطانوی پاکستانی شخص کی جانب سے 11 سالہ لڑکی کی جان بچانے کے چند دن بعد برطانیہ میں ملک کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ایم فیصل نے ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 29 سالہ عبداللہ نے پیر کو چاقو کے وار سے نوجوان لڑکی کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو غیر مسلح کیا تھا، عبداللہ لیسٹر اسکوائر میں ٹی ڈبلیو جی چائے کی دکان پر سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے عبداللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ پاکستان ہے، انہیں بلگراویہ میں ہائی کمیشن کے یوم آزادی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ برطانوی سائیڈ پر وہ جس سے بھی ملے اسے عبداللہ پر بہت فخر ہے۔ تقریب میں برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ادھر کئی برطانوی روزناموں اور نیوز چینلز نے حملہ آور سے نمٹنے میں عبداللہ کی بہادری کی تعریف کی ہے، جس کی شناخت 32 سالہ لون پنتارو کے طور پر کی گئی، مشتبہ شخص منگل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہوا اور اس پر ایک عوامی مقام پر بلیڈ آرٹیکل رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس کے بارے میں عدالت کو بتایا گیا کہ یہ ایک اسٹیک چاقو تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ پنتارو رومانیہ کا شہری ہے جس کا کوئی مقررہ پتا نہیں ہے اور اسے 10 منٹ کی کارروائی کے دوران ایک مترجم کے ذریعے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی