محکمہ تعلیم پنجاب نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیس مئی سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوں گی، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے اعلان کردیا،رانا سکندرحیات والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی،96 فیصد والدین نے رواں ہفتے چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیا۔ وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ نجی وسرکاری اسکولز 22 مئی سیگرمیوں کی چھٹیاں دیں گے،جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ان پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا،امتحانات والے سکولز کو کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی،چھٹیوں کا نوٹیفکشن آج یا کل جاری ہوجائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی