انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان ضمانتیں منظور کرنے کے بعد رہائی کا حکم دے دیا۔ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، دونوں کی 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمی خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی