i پاکستان

ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی کی ضمانت منظور، 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکمتازترین

October 24, 2024

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 2 اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں 4 اکتوبر کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران تھوڑ پھوڑ کا معاملے پر 2 ایم پی ایز، خیبرپختونخوا پولیس ملازمین اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ملزمان کے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان ایم پی اے ملک لیاقت اور انور زیب کی درخواست ضمانت منظور کرلیں۔ملزمان کے خلاف تھانا کوہسار میں دو مقدمات درج ہیں۔عدالت نے 20 ،20 ہزار روپے مچلکوں پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی