i پاکستان

یہ ایک بوگس اور بے بنیاد کیس ہے مگر جج صاحب نے سزا معطل نہیں کی،چیئرمین پی ٹی آئیتازترین

May 29, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی درخواست پہلے جج نے خارج کردی تھی اس لیے جج نے آرڈر کیا ہے کہ میں ہائی کورٹ کو خط لکھتا ہوں اور ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی یہ کیس دوبارہ میں نے سننا ہے یا کسی اور جج نے سننا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہین، یہ ناانصافی ہے، یہ انصاف کا قتل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی جج سے کہ آپ سزا کو معطل کر دیں، یہ ایک بوگس اور بے بنیاد کیس ہے مگر جج صاحب نے سزا معطل نہیں کی، یہ سب پہلے سے طے کیا جا چکا ہے، یہ غیر آئینی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی