ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی متوقع کارروائی سے متعلق اطلاع ملنے پر پولیس نے اعظم ورسک بازار میں چھاپہ مار کر اسلحے فروخت کرنے والے 2 دکان داروں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسمگلر بھی اسلحے اور غیرقانونی ایمیونیشن سمیت پکڑے گئے۔گرفتار افراد سے 9 ایم ایم سمیت بڑی تعداد میں بندوقیں، پستول ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی