ڈی آئی خان میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہیکہ آگ کے شعلے تحصیل ہیڈ کوارٹر درہ زندہ سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ چندگھنٹوں کے دوران کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے، آگ سے زیتون، چلغوزے،نشتر اور گرگورے کے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی