ڈی آئی جی سکھرپیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد حکومت سندھ نے دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹادیا۔دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب کے سپرد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپورسمیع اللہ کیسپرد کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیرمحمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پرڈاکوں سیرابطے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیرمحمد شاہ پر الزامات عائد کیے تھے، الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی زیرقیادت کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی میں ڈی آئی جی عامرفاروقی اور ڈی آئی جی تنویرعالم اوڈھو شامل ہیں جب کہ تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی