علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد کے طور تعیناتی کے بعد سینئر اور جونئیر افسران کے ٹکرا کا تنازع سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق علی ناصر رضوی کی پنجاب پولیس سے آئی جی اسلام آباد تعیناتی کے بعد پولیس سروس گریڈ 20کے افسر ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد ملک اویس نے کام چھوڑ دیا تھا وہ علی ناصر رضوی سے سینئر افسر ہیں۔حکومت نے میرٹ پر تعیناتی کی بجائے ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد ملک اویس کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد اویس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی