ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے چارج چھوڑ دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی انسپکٹر جنرل (ئی جی) اسلام آباد کا چارج لینے کیلئے اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اولین فرض ہوگا۔ یاد رہے کہ علی ناصر رضوی کی بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی