i پاکستان

حسن ابدال ،فائرنگ کے واقعہ میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق قتلتازترین

January 22, 2026

حسن ابدال میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں دو بچوں سمیت چار افراد قتل ہو گئے، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیل کے مطابق حسن ابدال کے علاقے پنڈمہری میں گھریلو تنازع نے خونی رخ اختیارکرلیا،جہاں پولیس کے مطابق ملزم ناصر نے فائرنگ کر کے اپنیدو کمسن بچوں،ساس اور سسرکو قتل کردیا،جبکہ بعد ازاں خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں نسیم اختر، نثار،دو سالہ کائنات اور پانچ سالہ فلک شامل ہیں،واقعے کے بعد تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی واقعے سے قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھرمقیم تھی،جبکہ فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی