وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حنا پرویز بٹ کو چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے، تاہم چیئرپرسن کی تعیناتی پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کی گئی۔چیئرپرسن حنا پرویز بٹ فوری طورپر ڈیپارٹمنٹ کا چارج سنبھالیں گی۔ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ممبران میں ایم پی اے کنول پرویز چوہدری، ایم پی اے شازیہ رضوان، ایم پی اے تاشفین صفدر اور ایم پی اے نیلم جبار چوہدری شامل ہیں۔علاوہ ازیں سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب پولیس، سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ اور سیکریٹری پولیس پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ بھی ممبران میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی