i پاکستان

حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا قبول کریں گے،وزیراعلی سندھتازترین

January 02, 2023

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کا مقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے اس پر جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔ سیہون ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو اپنا موقف پیش کرنے کا حق ہے اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا اپنا مقف ہے البتہ اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی اور گورنر کا بیان نہیں سنا، ایم کیو ایم کا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے، اب الیکشن کمیشن جو فیصلہ کریگا اس پر عمل کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج صدر آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس ہے، ایاز صادق سمیت جو بھی ہماریاتحادی ہیں وہ سب اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر زرداری کے ساتھ ملکی صورتحال کے بارے میں صلاح مشورے کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں مسائل ہیں اور ہمیں مشکل فیصلیکرنے پڑیں گے، ہمارا امپورٹ بل ہمارا بہت بڑھ گیا ہے، ہم سب کو اپنی کمر کسنی ہوگی، وزیراعظم کی طرف سیکچھ وفاقی وزرا کراچی آئے تھے جن سے ہماری میٹنگ ہوئی، مجھے یقین کے کہ وزیراعظم کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے، معیشت کی بہتری میں صوبوں سے جو مدد چاہیے ہم بالکل حاضر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی