پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغازکیا اورآپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1024399 کلو منشیات ضبط کیں اور 1244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ 7 تا 14 اپریل کے دوران بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115،پنجاب سے 5اور سندھ سے 97 کلو منشیات ضبط ہوئیں اور ملک بھر سے ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو ہشیش، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد ہوئی۔ بلوچستان سے 376 کلو ہشیش اور 275 کلو میتھ برآمد ہوئی اور گلگت بلتستان سے 67 کلو ہشیش اور 45 کلو افیون،جبکہ سندھ سے 95 کلو ہشیش برآمد ہوئی اور ساتھ ہی متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 مجرمان بھی گرفتار کیے۔ ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی