i پاکستان

حکومت نے سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کے لئے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دیتازترین

October 20, 2022

حکومت نے سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کے لئے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دیدی ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے، پیپرا رولز میں نرمی کا اطلاق ایل پی جی کے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پر ہوگا جبکہ سوئی سدرن ایل پی جی لمیٹڈ کیلئے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پرپیپرا رولزمیں نرمی ہوگی، آئندہ 5ماہ میں ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی تجویز ہے ، نومبر2022 تا مارچ 2023 ماہانہ 20 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کا منصوبہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی