i پاکستان

حکومت نے بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ،وزیراعظمتازترین

February 03, 2023

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مکمل توجہ بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر مرکوزکررکھی ہے ، ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ، کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی