i پاکستان

حکومت نے 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردئیے، اسٹیٹ بینکتازترین

August 22, 2024

حکومت نے نیلامی میں 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردئیے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں ٹی بلز کی نیلامی کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے 52 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کیے اور 3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.48 فیصد کم ہوکر 17.49 فیصد رہی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ کے 144 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے اور 6ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.01 فیصد کم ہوکر 17.74 فیصد رہی۔اس کے علاوہ حکومت نے 12 ماہ کے 125 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے ہیں جب کہ 12 ماہ کے بلزکی کٹ آف ایلڈ 74 بیسزپوائنٹس کم ہوکر16.99 فیصدرہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی